Posts

Showing posts with the label دھشت گردی، امریکہ، بلوچستان، بھارت، پاک امریکہ تعلقات،

دہشتگردوں کو پناہ دیکر پاکستان بہت نقصان اٹھائے گا

Image
دہشتگردوں کو پناہ دیکر پاکستان بہت نقصان اٹھائے گا، امریکی نائب صدر مائیک پنس. مسٹر پنس پاکستان مسلسل 16 سال سے نقصان اٹھا رہا ہے اور اپنے حصے کا کام بہ خوبی کر چکا ہے۔ ہم اپنی سرزمین سے نوے فیصد دھشت گردی کا خاتمہ کر چکے ہیں۔ جو کام نیٹو افغانستان میں 16 سالوں سے نہ کر سکی ہم نے 3 سال سے کم وقت میں کر لیا۔ دھشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو پوری دنیا سراہ رہی ہے سوائے امریکہ کے محض اس لیے کہ امریکہ اپنی ناکامی کا ملبہ کسی نہ کسی پہ ڈال کر سرخرو ہونا چاہتا ہے۔ یا پھر محض اس لیے کہ ابھرتی ہوئی نئی عالمی طاقت چائنہ کی بہترین نمو پاتی معیشت سے امریکہ خوفزدہ ہے۔  سرحد پہ باڑھ لگا کر دھشت گردوں کی آمد و رفت روکنے کےلیے امریکہ سے بات کی جاتی ہے اور امریکہ جواب میں آئیں بائیں شائیں کر دیتا ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین پر دھشت گردوں کو صفایا کرتا ہے، دھشت گرد افغانستان بھاگ کے وہاں پناہ لیتے ہیں اور امریکہ دھشت گردوں کی سیاسی پناہ دیکھنے کے باوجود آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ داعش پورے شام و عراق سے سمٹ کر افغانستان اکھٹی ہو جاتی ہے امریکہ کی عین ناک کے نیچے اور امریکہ ناک سے مکھ...